بس میں سوار خاتون سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد

اٹک (صباح نیوز) اٹک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس میں سوار خاتون سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔خاتون سے تلاشی پر5 ہزار والے نوٹ برآمد ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ نوٹ اصل کرنسی میں شامل کرکے مارکیٹ میں پھیلانے تھے،دیکھنے میں نوٹ اصل نظر آتے ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں