دھمکیاں دینے کا مقدمہ ،رانا ثناء اللہ 25 جولائی کو طلب،نوٹس جاری
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات میں دھمکیاں دینے درج مقدمہ کے معاملے میں انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالا نے مسلسل عدم پیشی پر رانا ثنا اللہ کے وکلا پر اظہار برہمی کیا ہے ،عدالت نے پچیس جولائی کو رانا ثنا اللہ کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے رانا ثنا ء اللہ کو بزریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس رانا ثناء اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت پیش ہو۔عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ضمانتی رانا سعید کو بھی 25 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
Load/Hide Comments


