نواب رئیسانی کا سردار اختر مینگل اور میر شفیق الرحمن سے رابطہ، وڈھ میں جنگ بندی کی اپیل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر فریقین میں جنگ بندی کیلئے مصالحتی کوششوں کا آغاز کردیا، سردار اختر مینگل اور میر شفیق الرحمن مینگل سے ٹیلی فونک رابطے، کشیدگی میں کمی لانے کیلئے دونوں جانب سے جنگ بندکرانے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے بدھ کی شب وڈھ میں سردار اختر مینگل اور میر شفیق الرحمن مینگل کے درمیان جاری تنازعے میں مزید شدت آنے دونوں فریقین سردار اخترمینگل ، سردار اسد مینگل، رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل، میر نصیر مینگل اور میر شفیق الرحمن مینگل سے ٹیلیفونک رابطے کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ وہ وڈھ کی کشیدہ صورتحال کو دوبارہ معمول پر لانے کیلئے دونوں جانب سے جنگ بندی کرکے مصالحت کے ذریعے قبائلی روایات کے مطابق تنازعہ کا حل تلاش کریں۔ اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں