ہرنائی میں کوئلہ ٹرکوں کو جلانے کے واقعات کی تحقیقات، متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، پاکستان کول مائنز یونین

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان کول ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین اسماعیل دمڑ نے ہرنائی میں کوئلہ کے ٹرکوں کو جلانے کی مذمت کرتے ہوئے کیا ہے کہ واقع کی تحقیقات اور متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے کیونکہ حکومت کو کوئلہ کانوں سے کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہونے کے باوجود کان کن آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو حاجی سعد اللہ اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش کان کنی سے وابستہ ہے لیکن موجودہ حالات میں کوئلہ کا کاروبار کرنا مشکل ترین ہوگیا ہے، حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کاروبار کی بہتری میں اپنا کر دارادا کرے اور لوگوں کو تحفظ دیں پاکستان کول مائنز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اٹھائے جا نے والے مثبت اقدامات کو خوش آئندہ قراردیتے ہیں ،پاکستان کول ایسو سی ایشن ملک کے تین صوبوں میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی اورعو ام کی فلا ح وبہبود کے لئے اپنا کر دار ادا کر رہی ہے تاکہ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو سہولت مل سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئلہ کانوں سے حکومت کو کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے لیکن پھر بھی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کان کن آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس پر حکومت کو نظر ثانی کر نے کی ضرورت ہے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں