ہم وفاق سے اپنے واجبات مانگ مانگ کر تھک گئے ہیں ،وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان کے وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت پر 100 ارب سے زائد کی رقم واجب الادا ہے ،ہم وفاق سے اپنے واجبات مانگ مانگ کر تھک گئے ہیں وفاق بتائے کہ بلوچستان کو ایسے ہی چلانے کی پالیسی کب تک چلے گی ۔یہ بات انہوں نے جمعرات بلو چستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ پی پی ایل پر ہماری واجب الادا رقم 80 ارب سے زائد ہے وفاقی حکومت نے پی پی ایل کے ذمہ واجبات میں تیس ارب عید سے قبل ادا کرنے وعدہ کیا تھا مگر ابھی تک واجبات کی مد میں ایک روپیہ نہیں ملا،برج فنانسنگ کے چھ ارب اور وزیر اعظم کی اعلان کردہ دس ارب روپے کے علاوہ دیگر واجبات بھی ہیں ، صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم وفاق سے اپنے واجبات مانگ مانگ کر تھک گئے ہیں، وفاق کماتا بلوچستان سے ہے مگر اسے ہی نظر انداز کرتا ہے ، بلوچستان کو ایسے ہی چلانے کی پالیسی کب تک چلے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں