وڈھ میں جنگی صورتحال، نواب اسلم کی سردار اسد مینگل اور میر شفیق الرحمن سے ملاقاتیں
وڈھ (انتخاب نیوز) وڈھ میں جاری جنگی صورتحال کے حوالے سے نواب اسلم رئیسانی، حاجی لشکری رئیسانی اور وفد کے ہمراہ خضدار میں ہیں۔ وڈھ میں کشیدگی کم کرانے کیلئے نواب رئیسانی نے اپنے وفد کے ہمراہ فریقین سے ملاقاتیں کیں۔ اس حوالے سے انہوں نے سردار اسد اللہ خان مینگل سے ملاقات کی اور کشیدگی ختم کرنے سے متعلق بات چیت کی۔ بعد ازاں نواب محمد اسلم رئیسانی اپنے وفد کے ہمراہ وڈھ باڈڑی مینگل ہاو¿س پہنچے اور وہاں میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے میر شفیق الرحمن کو بھی وڈھ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے بات چیت کی۔
Load/Hide Comments


