پشاور سے کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گرد گرفتار

پشاور: پولیس نے کارروائی کے دوران پشاور سے کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پشاور پولیس نے چند روز قبل گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کے مزید4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور حزب الاحرار سے ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے مختلف تخریبی سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں