لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی پر اسرار موت،فلیٹ میں مردہ پائے گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی شارق جمال لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع گھرمیں رات گئے مردہ پائے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، موت کے وقت شارق جمال گھر میں اکیلے تھے۔تفصیلات کے مطابق شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے۔ پولیس افسران اور ڈی آئی جی کی اہلیہ بھی ہسپتال پہنچ گئے تاہم پولیس نے موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load/Hide Comments


