خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے علاقےنوشکی میں فورسز کا آپریشن، 32 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، خیبر میں کارروائی میں 24 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلیجنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں، نوشکی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز بھی برآمد کر لی گئیں
Load/Hide Comments


