وڈھ میں جنگی صورتحال ،نواب اسلم رئیسانی کی قیادت میں مصالحتی وفد دوبارہ وڈھ پہنچ گیا، فریقین سے ملاقاتیں

وڈھ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی قیادت میں مصالحتی وفد وڈھ پہنچ گیا۔ مصالحتی وفد میں نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی ، نوابزادہ رئیس رئیسانی و دیگر شامل ہیں۔ مینگل کوٹ میں چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی کی سردار اسد مینگل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وڈھ میں جاری کشیدگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روزنواب اسلم خان رئیسانی نے فریقین کو سیز فائر پر آمادہ کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں