گوادر جنت بازار کے قریب دھماکہ

کوئٹہ(صباح نیوز )بلوچستان کے علاقے گوادر میں جنت بازار کے قریب ایک رہائشی کوارٹر پر نامعلوم افراد نےدستی بم سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی جواد طارق کے مطابق زخمیوں میں صوبہ پنجاب کے علاقے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے زائد انصاری نامی شخص شامل ہے جو جیولری کی دکان میں کام کرتا ہے اور وہ مذکورہ کرایہ کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ زخمیوں میں دو مقامی نوجوان جواد اصغر اور میار شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں