وڈھ میں قبائلی مسئلہ نہیں، سیاسی عمل روکنے کی منظم سازش ہے، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن
کوئٹہ (آن لائن) جنرل سیکرٹری کوئٹہ بار ایسوسی ایشن چنگیز حئی بلوچ نے کہا ہے کہ یہ کوئی قبائلی مسئلہ نہیں بلوچستان میں سیاسی عمل کو روکنے کے لیئے ایک منظم سازش ہے اور اس سازش کو ناکام بنانے کے لیئے تمام حقیقی سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور وہ حقیقی سیاسی قوتیں جن کا تعلق عوام سے ہے، جو وطن سے اور یہاں کے عوام سے محبت سے رکھتی ہیں ان کو مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، ایک بار پھر منظم شازش سے بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ہرنائی زیارت ژوب کے واقعات کے بعد خضدار کے حالات خراب کیئے جارہے ہیں۔ صوبائی اور وفاقی سطح پر اربوں روپے کے فنڈز سیکورٹی کیلئے امن و امان کے قیام کے نام پر رکھے جاتے ہیں لیکن بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے جوکہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کے لے سوال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے ک یہ کوہی قبائلی مسئلہ ہے تو وہ غلط ہے اگر یہی صورتحال رہی تو کل پھر تمام سیاسی جماعتوں کے لیے بلوچستان میں سیاست کرنا مشکل ہوگا، گوادر سے زوب تک بلوچستان کے تمام حقیقی سیاسی قوتوں، وکلا برادری سیول سوسائٹی اور شعوری یافتہ طبقے کو مل کر جدوجہد سے ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔


