وڈھ کی تحصیل آڑنجی میں ہیضے کی وبا سے مزید ایک شخص جاں بحق، 20 کے قریب متاثر

خضدار (انتخاب نیوز) وڈھ کی تحصیل آڑنجی حلقہ نمبر 2 کفتاری اور توتا میں ہیضے کی وبا سے ایک شخص جاں بحق اور 20 کے قریب افراد متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحصیل آڑنجی حلقہ نمبر 2 کفتاری اور توتا میں ہیضے کی وبا سے مزید ایک شخص جاں بحق اور 20 کے قریب افراد متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ آڑنجی میں کافی عرصے سے ہیضے کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس سے اموات بھی ہوئیں۔ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی موجود ہیں لیکن ابھی تک وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں