وادی نیلم میں سیلاب نے تباہی مچا دی، متعدد گھر بہہ گئے،متاثرین بغیر چھت کے بارش میں بے یارو مدد گار مسیحا کے منتظر
مظفرآباد(صباح نیوز)وادی نیلم میں سیلاب نے تباہی مچا دی، متعدد گھر سیلاب بہا کر لے گیا۔وادی نیلم میں تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث گائوں تہجیاں اور دونیال کے تمام ر ابطہ پل بھی بہہ گئے ، رہائشی بغیر چھت کے بارش میں بے یارو مدد گار کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔تاہم موسلادھار بارشِ کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہ کی جا سکی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلو چستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی، تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
Load/Hide Comments


