خیبر پختو نخوا میں 9 مئی کے واقعات میں کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا، پولیس
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں 9مئی کے واقعات میں کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی بھی خاتون 9 مئی کے واقعات کی ایف آئی آر میں نامزد نہیں۔ حکام نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی خیبر پختونخوا میں کسی خاتون رہنما کے گھر چھاپہ بھی نہیں مارا گیا۔پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبے کی روایات کے تناظر میں خواتین کی عدم گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


