بلوچستان کی تعمیر وترقی اورعوام کی احسا س محرومی دور کرنے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں، نوابزادہ شاہ زین بگٹی
سبی(آئی این پی) وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات وجمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے بلوچستان میں ترقی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے فعال کردار ادا کررہی ہیں حلقہ انتخاب میں علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے میگا پروجیکٹ شروع کردئیے گئے ہے جن کی تکمیل سے عوامی مسائل کا خاتمہ یقینی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے سینئر رہنما خان بشیر خان باروزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین خان بشیر خان باروزئی نے نوابزادہ میر شاہ زین خان بگٹی کی کاوشوں کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے کارکناں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں بھی اپنا رول پلے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات وجمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ میر شاہ زین خان بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کو دور کرنے میں اپنا رول پلے کیا پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں رہی ہمیں کسی سے مشورے لینے کی ضرورت نہیں پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے ہماری کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان امن خوشحالی کی جانب گامزن ہے وفاق وبلوچستان اسمبلی میں عوام کی ترقی خوشحالی کیلئے دن رات سرگرمی کے ساتھ اپنی صلاحیتوںکا استعمال کررہے ہے عوام کا معیار زندگی کا بدلنے کیلئے کئی میگا پروجیکٹ کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہے جن کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا ترقی وخوشحالی کا نیادور شروع ہو چکا ہے ہمیں صرف اقتدار ہی عزت نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور کارکنوں سے دور نہیں عوام اورپارٹی کارکن مسائل کی نشاندہی کریں ہم ان کو حل کریں گے کارکنان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی کام کررہے ہیں ۔


