شمالی میکسیکو میں بار پر حملے میں 4 خواتین سمیت11 افراد ہلاک،4زخمی
میکسیکو سٹی(صباح نیوز)شمالی میکسیکو میں بار سے نکالے جانے والے شخص نے مشتعل ہو کر بار میں حملہ کر دیا جس کے باعث4 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق سان لوئس ریو کولوراڈو میں واقع بارمیں خواتین سے بدتمیزی پر نشے میں دھت نوجوان کو باہر پھینک دیا گیا۔ جس پراس نے واپس آکربارکو آگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق بار سے نکالے جانے والے ملزم نے مشتعل ہو کر بار میں بارودی مواد پھینکا جس کے باعث اندر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو انتظامیہ کی جانب سے بار سے باہر نکالا گیا تو کچھ دیر بعد اس نے واپس آکر بار میں کوئی جلتی ہوئی چیز پھینکی تھی جو ممکنہ طور پر کاک ٹیل ایندھن بم تھا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا، پولیس ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔


