جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا لازمی ہے، میر ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ اگر جنوبی پنجاب کو انتظامی امور کے حوالے سے الگ صوبے کی شناخت دی گئی تو اس سے تین کروڑ سے زائد عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردارعلی محمد لانگا سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو بہتر انداز میں چلانے اور اس علاقے کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے نئے صوبے کا قیام لازمی ہے انہو ں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں رہنے والے افراد کو اپنے کام کروانے کے لیے سینکڑوں کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے لاہور جانا پڑتا ہے اور اکثر معاملات میں اُنہیں ناکام ہی لوٹنا پڑتا ہے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے سرائیکی خطے کے مظلوم لوگوں کے ساتھ ہو انہوں نے کہا کہ میں ہر طرح سے ان سرائیکی نوجوانوں کے ساتھ دوں گا انشاء اللہ بہت جلد وفاقی حکومت سرائیکی خطے کے لوگوں سے علیحدہ صوبہ کا وعدہ پورا کر ے یا اس موقع پر سردار علی محمد لانگا نے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا علیحدہ صوبہ کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور حکومت کو باور کراتے ہوئے کہا کہ وہ علیحدہ صوبہ بنائے اور ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں