قلات، مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق ،3 افراد زخمی
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوچ اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے باعث ایک شخص جاںبحق جبکہ تین افراد شدید زخمیہو گئے ، پولیس زرائع کےمطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں غوث آباد کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی کوچ اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا ہےحادثے کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک شدید زخمی شخص جاں بحق ہوگیا جانبحق شخص کی شناخت اسلم ولد عادل خان کے نام سے ہوئی جبکہ تین زخمیوں میں محبوب علی ولد لال محمد، شمن علی ولد غلام قادر اور سلیم ولد مور شامل ہیں ،دو شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


