امریکی کمپنی نے کرونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لی

نیویارک: امریکی کمپنی ماڈرنا نے کرونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کی ہے، جس کی آزمائش چوہوں پر کامیابی سے کی گئی ہے۔

چوہوں کو اس تجرباتی ویکسین کے ایک یا دو ڈوز دیے گئے اور اس کے بعد وائرس کو ان کے جسم میں داخل کیا گیا، لیکن انہیں وائرس سے تحفظ حاصل رہا۔ اس ویکسین نے پھیپھڑوں میں انفیکشن کو روکا اور اس سے کوئی زہریلے اثرات بھی رونما نہیں ہوئے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی میں صحت مند رضاکاروں پر ویکسین کی آزمائش شروع کرے گی۔ اور اس مقصد کے لیے تیس ہزار افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں