صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے، ضیا لانگو

کراچی (آن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملے کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی انہوں نے متعلقہ حکام کو جاے وقوعہ کا جائزہ لیکر تفتیش شروع کر نے کی ہدایات دی میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں