’یہ آنٹی کیوں جان نہیں چھوڑ رہیں‘،نسیم شاہ ٹیسٹ میچز کیلئے سری لنکا میں موجود،اروشی روٹیلا بھی پہنچ گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سری لنکا میں موجود ہیں ، اسی دوران نسیم شاہ کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا بھی سری لنکا جا پہنچی ہیں۔اروشی روٹیلا نے سری لنکا سے ایک گلدستے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنایا جس پر شکریہ تحریر تھا۔اروشی کی جانب سے یہ اسٹوری منظرِ عام پر آنے کی دیر تھی کہ سب کو نسیم شاہ یاد آگئے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اروشی اور نسیم کا ایک ساتھ بول بالا ہونے لگا، اور قیاس کیا جانے لگا کہ نسیم شاہ سری لنکا میں ہیں تب ہی اروشی بھی اسی ملک پہنچ گئی ہیں۔ان قیاس آرائیوں میں کتنی حقیقت ہے اس کی تصدیق تو اداکارہ ہی کرسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں