بی ایم سی میں سہولیات کی کمی اور دیگر امور پر محکمہ صحت بلوچستان نے کمیٹی بنا دی
کوئٹہ (یو این اے) بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ڈاکٹرز اورسہولیات کی کمی ،مریض کوپرائیویٹ ہسپتال منتقل کرنے ونومولود کی فوتگی پر محکمہ صحت بلوچستان نے کمیٹی قائم کردی ۔حکومت بلوچستان محکمہ صحت جنرل سیکشن کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ21 جولائی 2023 کو ایک خاتون (زوجہ اسرار / شکایت کنندہ)کوئٹہ کی رہائشی کو علاج (ڈلیوری کیس)کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ لایا گیالیکن عدم سہولیات اور ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں نومولود کی فوتگی ہو گی اس کی واقعہ کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی ہے۔مذکورہ بالا واقعہ کے پیش نظر محکمہ صحت، حکومت ی بلوچستان ، مندرجہ ذیل افسران پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔مندرجہ ذیل افسران اس معاملے (اگر موجود ہیں)اور اس سے منسلک عوامل کی تحقیقات کریںسربراہ شعبہ اینستھیزیا BMCH (چیئرپرسن)پروفیسر ڈاکٹر امجد ،اسسٹنٹ پروفیسر ، سرجری بی ایم سی ایچ۔(ممبر)ڈاکٹر رفعت ارباب ،ڈی ایم ایس بی ایم سی ایچ (ممبر/ سیکرٹری)ڈاکٹر زینت ترین شامل ہیں کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی اور تین (03) دن کے اندر محکمہ صحت کو اپنی رپورٹس جمع کرائے گی۔


