آئین غداری میں کیس میں عمران خان پیش نہ ہوئے، بلوچستان ہائیکورٹ کا ایک اور نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

کوئٹہ (یو این اے) آئین غداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بلوچستان ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے جبکہ عدالت نے عمران خان کو کوریئر کے ذریعے دوبارہ نوٹس بھیجنے کی ہدایت کر دی۔بلوچستان ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آئین غداری کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل روف عطا ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو ان کی رہائش گاہ پر پیشی کا نوٹس بجھوایا گیا ہے جس پر ان کی جانب سے نوٹس کی تعمیل نہیں ہو رہی۔عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو پیشی کا نوٹس کوریئر کے ذریعے تعمیل کروا کر اس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2ہفتے کے لیے موخر کر دی۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر آر ٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے وکیل عبدالرزاق شر نے درخواست دائرکی تھی جنہیں بعد ازاں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں