حب ندی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا

حب (این این آئی) حب ندی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا حب کا کراچی سے برائے راست رابطہ منقطع حب کے شہری ایک مرتبہ پھر چار کلومیٹر مغربی بائی پاس کا سفر کرنے پر مجبور۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز حب اور مضافاتی علاقوں میں بارشوں کے بعد پچھلے سال ٹوٹنے والے حب ندی پل کی تعمیر کے لیے حب کے شہریوں کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا متبادل راستہ نچھلے درجے کے سیلابی ریلے سے بہہ گیا حب ندی میں بنایا گیا متبادل راستہ بہہ جانے سے ایک مرتبہ پھر حب کا برائے راست کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ایک مرتبہ پھر حب کے شہریوں کو کراچی جانے کے لئے تین سے چار کلومیٹر لمبا مغربی بائی پاس کا راستہ اپنانا پڑ رہا ہے جو کہ شہریوں کے مطابق کافی پریشان کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں