ڈیرہ بگٹی ، زین لوٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق

ڈیرہ بگٹی (آن لائن)ملک بھر کی طرح گزشتہ کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان زین لوٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ضلعی انتظامیہ ڈیرہ بگٹی کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہونے کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان کا خدشہ ہے جبکہ زین لوٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے چالیس سالہ خاتون جان بحق ہوگئیں شدید بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر جاوید نے نوٹس جاری کرکے برساتی نالوں کے قریب آبادی کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت کردی دوسری جانب بمبور رائفلز ڈیرہ بگٹی نے کچے مکانات کے مکینوں کو خیموں کی فراہمی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں