اخترمینگل اور شفیق مینگل اپنی زمین کے تنازعے کیلئے عوام پر ظلم کررہے ہیں،ہدایت الرحمن

پنجگور(آن لائن)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد ڈپٹی آرگنائزر سراج احمد جماعت اسلامی کے امیر مفتی صفی اللہ قاضی عبد الواحد منیر سنجرانی ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وڈھ کا مسلہ سیاسی نہیں ہے ذاتی ہے شفیق مینگل اور اختر مینگل اپنی زمین تنازع کیلئے عوام پر ظلم کررہے ہیں انہوں نے زمینی تنازع کیلئے روڑ بلاک کرکے لوگوں کو اذیت سے دو چار کیا انہوں نے کبھی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے روڑ بلاک نہیں کیا الٹا لاپتہ افراد کا سودا اسلام آباد میں لگایا جب وہ خود کو بلوچ قوم کا چیمپئین کہتے انہیں گوادر میں حق دو تحریک کے بچوں بوڑھوں خواتین پر فورسزز کا لاٹھی چارج کیوں نظر نہیں آیا کیا حق دو تحریک کے کارکنان بلوچ نہیں تھے انہوں نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل و شفیق مینگل دونوں بلوچ قوم کے مجروم ہیں شفیق مینگل ڈیتھ اسکواڈ کا سرغنہ ہے اور اختر مینگل لاپتہ افراد کے سوداگری کے مجروم ہیں اور کئی قبائل کے خاندانوں پر ظلم و جبر کرنے والے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سچ و حق پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس طرح بلوچستان میں سیاسی لیڈر زیر عتاب ہیں اسی طرح بلوچستان کے صحافی حق و سچ کی راہ میں زیرِ عتاب ہیں بلوچستان صوبائی حکومت نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پانچ سالوں کے دوران بلوچ عوام کی احساس محرومی لاپتہ افراد کی بازیابی منیشات پر پابندی ایجوکیشن صحت روزگار پانی روڑ کا مسلہ حل کرکے بلوچستان میں تبدیلی لائیں گے لیکن پانچ سال گزر گئے انہوں نے کچھ تبدیلی نہیں لائے غرض انہوں نے اپنی صحت و تندرستی کیلئے تبدیلی کرپشن کی صورت میں لایا انہوں نے کہا ہے آج مکران پنجگور تربت گوادر کے لوگ قدرت کی طرف سے ملنے والے روزگار مائی گیری و بارڈر پر تیل کے کاروبار سے بھی انہی اقتدار کے نشیمن والوں کی مرہون منت سے محروم ہوئے ہیں مکران کے 13 نمائندے ہیں اقر 13 نمائندوں کے ڈویژنل اپنی بنیادی سہولیات ہسپتال اسکول پانی سے محروم ہیں اس کا حقیقت یہی ہے کہ 13 نمائندے نالائق ہیں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اعلیٰ اپنی تمام وقت سوتے سوتے گزار دی جب بھی اٹھتے ہیں وہ بی این پی کے فائل دستخط کرکے پھر سوجاتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں منشیات کی خرید وفروخت میں کس کا ہاتھ ہے سبھی جانتے ہیں وہ کون ہیں انہیں کس کا سپورٹ حاصل ہے سبھی جانتے ہیں انکا مقصد قوم کو تباہ کرنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ادارے ہر جگہ یہی کہتے ہیں کہ ہم بلوچ قوم کو جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ لے چلیں گے لیکن پنجگور میں تھری جی فور جی بند کردی گئی ہے اور خود فائیو جی سکیس سیون جی استعمال کررہے ہیں انکے ہاں فرشتے ریتے ہیں اور پنجگور والے دہشت گرد ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ای ٹیگ ٹوکن سے کاروبار انتظامیہ و نمائندوں کی کرپشن کا ذریعہ ہے حق دو تحریک نے شروع دن سے ای ٹیگ کی مخالفت کی ہے اور آج بھی کرے گا حق دو تحریک ای ٹیگ کے خاتمے و تربت پنجگور میں مزید کراسنگ پوائنٹ کھولنے کیلئے 20 اگست کو ضلع کیچ میں ایک لاکھ لوگ جمع کرکے اس ای ٹیگ کے خاتمے و کراسنگ پوائنٹ کیلئے مطالبہ کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ پاک انڈیا بارڈر پر تجارت امدورفت پر آزادی لیکن یہاں پر پابندی انکی دو نظریہ سے بلوچ قوم کے ساتھ نفرت کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں