بورے والا، تین ماہ سے گھر میں قید بیوی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
بورے والا(صباح نیوز)بورے والا میں گھر میں قید بیوی کو پولیس نے بارہ گھنٹے بعد بازیاب کرالیا۔ جنونی شخص تین ماہ سے بیوی بچوں کو قید کرکے تشدد کررہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈی پی او اور ڈی ایس پی پر سیدھی فائرنگ کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے پستول کی گولیاں چیمبرمیں پھنس گئیں۔ بازیاب خاتون اورزخمی بچوں کو ٹی ایچ کیوہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ڈی پی او نے کہا کہ ایسے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،پولیس نے 3 بچوں کو گزشتہ شب ہی ملزم کی قید سے آزاد کرالیا تھا۔کامیاب کارروائی پر مکینوں کی پولیس کے حق میں نعرے بازی کی۔
Load/Hide Comments


