ہرنائی کے ندی نالوں میں سیلابی ریلے، شاہراہوں پر ٹریفک معطل، متعلقہ محکمے الرٹ

ہرنائی (انتخاب نیوز) ہرنائی وگردونواح اور پہاڑی سلسلوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری۔ پہاڑی سلسلوں میں بارش کے باعث ہرنائی کے ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلے ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے الرٹ جاری کردیا۔ و قفے وقفے سے جاری بارش کے باعث علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف زرکون کے مطابق وام تنگی کے پہاڑی طوفانی بارش کے باعث وام تنگی ندی سیلابی ریلے شہر کی طرف آرہا ہے عوام گھروں میں رہے ۔ ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار ہے، عوام محتاط رہیں۔ لیویز حکام کے مطابق بارش اور ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہے ۔ اس حوالے سے تمام ضلعی محکموں کو الرٹ کرکے مشینری، اسٹاف خصوصاً محکمہ صحت، پولیس، لیویز کو مکمل الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں