کراچی میں خاتون اور بزرگ کو یرغمال بنانے والا ڈاکو پولیس کے ہاتھوں قتل

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک۔ کراچی میں راہ چلتی خاتون اور معمر شخص کو یرغمال بناکر فرار کی کوشش پولیس نے کمال مہارت سے ناکام بنادی۔ ایک پولیس اہلکار نے پستول کی نوک پر خاتون کو یرغمال بنانے والے ڈاکو کو باتوں میں الجھایا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر کے موقع پاتے ہی وار کردیا۔ کورنگی عوامی کالونی میں ہونے والی اس واردات کو علاقہ مکینوں نے موبائل فون کیمروں سے ریکارڈ کرلیا۔ پولیس کی کارروائی میں خاتون کو یرغمال بنانے والا ڈاکو مارا گیا جبکہ ڈائیگنوسٹک لیب میں معمر شخص کو یرغمال بنانے والے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لا کر وہ بھی چل بسا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں