نادرا کا ڈیٹا لیک کرکے فروخت کیا گیا، انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہلخانہ کا ڈیٹا دکھائیں، نور عالم خان

اسلام آباد(یو این اے)چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کا نادرا ریکارڈ لیک ہونا ملکی بقا کا معاملہ ہے، انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہل خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں۔ ایف آئی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ نادرا حکام کی جانب سے انکوائری کے دوران مزاحمت کا سامنا ہے۔پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کا نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایف آئی اے حکام نے نادرا ڈیٹا لیک کیس پر بریفنگ دی۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا لیک کرکے فروخت کیا گیا، ہر ایک پاکستانی کا نادرا ریکارڈ لیک کرکے فروخت کیا گیا، یہ پاکستا کی بقا کا معاملہ ہے۔ایف آئی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈیٹا لیک انکوائری کے دوران نادرا حکام کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، ریکارڈ حاصل کررہے تھے کہ نادرا کا ایک افسر ہائیکورٹ چلا گیا۔نور عالم خان نے کہا کہ انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہل خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس حساس معاملہ کی انکوائری ہونے دیں، یہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے۔چیئرمین پی اے سی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عدلیہ کا دنیا میں 128 واں نمبر ہے، نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل میں کرپشن کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ہونی چاہئے۔پبلک اکانٹس کمیٹی نے نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل کرپشن پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں