گوادر، وزیراعظم نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھ دیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک تھے۔ منصوبوں میں 102 کلومیٹر کا بسیمہ خضدار روڈ، 55کلومیٹر کا آواران جھلجاؤ روڈ، نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پنجگورناگ بسیمہ نل ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے شامل ہیں۔وزیراعظم گوادر میں مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک اور طلبہ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔گوادر پہنچنے پر گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں