دشتگوران تنازع، مینگل اور سناڑی قبائل غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی پر راضی
قلات (نمائندہ انتخاب) دشتگوران تنازع میں مزید اہم پیشرفت، مینگل اور سناڑی قبائل غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی پر راضی ہوگئے۔ قبائلی رہنماﺅں لہڑی قبیلے کے سرخیل رہنماءمیر عبدالکریم لہڑی، میر علی اکبر گرگناڑی نے ڈی سی آفس قلات میں ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی اور قلات اسکاﺅٹ ونگ کمانڈنٹ زون کرنل عمر سے ملاقات کی۔ دشت گوران کی کشیدگی کو کم کرنے و معاملے پر مزید اہم پیشرفت ہوئی، دشت گوران کا قبائلی معاملہ مینگل اور سناڑی کے جو درمیان جاری ہے، اس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور امن کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین سے رابطے کی یقین دہانی کے بعد دونوں قبائل نے فیصلے پر متفق ہو کر غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کردی۔ اس موقع پر سرخیل لہڑی قبائل میر عبدالکریم لہڑی، میر علی اکبر گرگناڑی، قلات انتظامیہ نے فریقین کے معتبرین و معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عزت دی اور ہمارے اقدام کو تسلیم کیا تاکہ آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔ اس موقع پر میر عبدالغفور ساسولی بھی موجود تھے۔


