پنجاب ،سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،کالعدم تنظیم کے 10مشتبہ افرادگرفتار

لاہور، ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور اٹک سے کالعدم تنظیم کے 10 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے گرفتارمشتبہ افراد کے قبضے سے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پر بھی 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں