صوبائی وزیر داخلہ کا کوئٹہ شہر کا دورہ، 9ویں محرم کے جلوس کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
کوئٹہ (یو این اے) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاہے کہ الحمدللہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے،دشمن کے مکروہ عزائم کو عوام کے تعاون سے ناکام بناتے رہیں گے،عوام سے سیکورٹی فورسز کےساتھ ماضی کی طرح اس بار بھی اپنابھر تعاون کی اپیل کرتے ہیںکوئٹہ شہر میں یوم عاشورہ کے موقع پر4000 پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوسوں اورسیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر شیڈول دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہے،4000 پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہاکہ ایف سی کے 12پلاٹون بھی تعینات کیے گئے ہیں،فوج کےبھی 2پلاٹون سٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں،الحمدللہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے،دشمن کے مکروہ عزائم کو عوام کے تعاون سے ناکام بناتے رہیں گے،عوام سے سیکورٹی فورسز کےساتھ ماضی کی طرح اس بار بھی اپنابھر تعاون کی اپیل کرتے ہیںماضی کودیکھتے ؟ہوئے سیکورٹی کےفل پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔


