نوکنڈی میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں، شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں سے لوگ خوف میں مبتلا
نوکنڈی (آن لائن) نوکنڈی شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی علاقہ میں بڑھتی ہوئی تعداد سے لوگوں میں خوف وہراس پھیلاہواہے کیونکہ جب بھی جرائم پیشہ افراد کی جانب سے چوری یا کوئی اور واردات ہوتی ہے تو وہاں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے سائیڈشیشوں کے ساتھ فرنٹ شیشہ کو بھی کالا کیاجارہاہے جس کی وجہ سے ان میں گھومنے والوں کو نہ کوئی دیکھ سکتا ہے نہ پہچان کہ کون ہے کہاں سے آیا ہے نوکنڈی شہر میں چوری ڈکیتی اور دیگر مجرمانہ کاروائیوں میں پکڑے جانے والے تمام گاڑیاں مکمل کالے شیشوں میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں المیہ یہ ہے کہ کالے شیشہ والی گاڑیوں کے خلاف نہ انتظامیہ ایکشن لے رہی ہے اور نہ ہی کوئی اور ادارہ انکو پوچھنے کی زحمت ہی نہیں کرتی اگرکالے شیشوں والی گاڑیوں پر اسی طرح پابندی نہیں لگائی تو آنے والے دنوں میں نوکنڈی جرائم پیشہ افراد کے لئے محفوظ ٹھکانہ بن جائیگاعوامی حلقوں نے ڈی سی چاغی حسین جان بلوچ سے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر ایکشن لے کر نوکنڈی میں موجود تمام گاڑیوں کے کالے شیشے اتارنے کے احکامات جاری کریں تاکہ عوام میں پھیلے ہوئے خوف وہراس کو ختم ہوجائے۔


