دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرنے کی مہم، کوہ پیما محمد حسن جاں بحق
گلگت (آئی این پی) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران شگر کے مشہور کوہ پیما محمد حسن جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمد حسن کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودا گرنے سے زخمی ہوئے تھے، ساتھی کوہ پیما نے ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق ساتھی کوہ پیما، محمد حسن کو ریسکیو کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور محمد حسن زندگی کی بازی ہار گئے۔شگر کی ضلعی انتظامیہ نے کوہ پیما محمد حسن کی موت کی تصدیق کردی۔
Load/Hide Comments


