تربت میں نہنگ ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد
تربت (نمائندہ انتخاب) نہنگ ندی سے نعش برآمد، شناخت کیلئے اپسی کہن میں رکھی گئی ہے، نشانی ہاتھ کی انگھوٹی اور لمبی داڑھی ہے،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق نہنگ ندی سے تحصیل تمپ کے ایرانی سرحد کے قریب واقع علاقہ اسپی کہن کے مقام پر ایک لاش برآمد ہوئی ہے جو دو تین دن پرانی بتائی جا رہی ہے، بتایا جاتاہے کہ لاش پرانی ہونے کی وجہ سے شناخت میںدشواری ہورہی ہے تاہم بتایا جاتاہے کہ ان کی انگلیوں میں انگھوٹی ہے جبکہ چہرے پر لمبی داڑھی ہے،گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں سے ایرانی حدود سے آنے والی ندیوں نہنگ ندی اور پیرکور ندی سے درجنوں تیل بردار گاڑیوں کے بہہ جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص بھی اسی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہوںگے۔
Load/Hide Comments


