کینیڈا، چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے صوبے البرٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافر ایک چرچ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے جا رہے تھے۔طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 افراد سوار تھے اور طیارے کا اڑان کے آدھے گھنٹے بعد ہی رابطہ منقطع ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر موسم ابر آلود تھا جبکہ واقعہ کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


