بلوچستان کو معاشی اقتصادی اور پسماندگی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ (آئی این پی ) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو معاشی اقتصادی اور پسماندگی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے حکومت بلوچستان اپنے افسران کی صحیح سمت میں رہنمائی اور انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انہیں ٹریننگ کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔بلوچستان سول سروس اکیڈمی کا قیام بھی انہی اقدامات کا حصہ ہے آئندہ بیوروکریٹس کی بجائے آفیسران کے لیے پبلک سرونٹس کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں بلوچستان سول سورس اکیڈمی کے پہلے مڈ کیرئر مینجمنٹ کورس میں پاس آ¶ٹ ہونے والے سول سروس افسران میں اسناد تقسیم کرنے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا تقریب کے شرکاءسے خطاب میں کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لئے پبلک سرونٹس کی استعداد کار اور صلاحیتوں میں اضافہ ناگزیر ہے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کا قیام موجودہ صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے صوبائی سطح پر اکیڈمی کے قیام کا مقصد صوبائی افسران کی مقامی سطح پر تربیت سازی ہے سول سروس کے افسران کو مینجمنٹ کے علاوہ مصنوعی زہانت دبا¶ میں کام کرنے اور میڈیا مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں مہارت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو معاشی اقتصادی اور پسماندگی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں سول سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ بلوچستان کے افسران میں صلاحیتوں کی کمی نہیں حکومت اپنے افسران کی صحیح سمت میں رہنمائی اور انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انہیں ٹریننگ کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔بلوچستان سول سروس اکیڈمی کا قیام بھی انہی اقدامات کا حصہ ہے اکیڈمی نے اپنی ابتدائی مدت ہی میں قابل تحسین کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔چیف سیکریٹری کا اکیڈمی کے ڈی جی ڈاکٹر حفیظ جمالی فیکلٹی ممبرز اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ بی سی ایس اے کو پاکستان کی بہترین سول سروس اکیڈمیوں کی صف میں لایا جائے گا۔چیف سیکریٹری نے صوبائی امور میں لفظ بیورو کریٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ سے بیوروکریٹس کی بجائے آفیسران کے لئے پبلک سرونٹس کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔امید ہے کہ اکیڈمی سے کورس مکمل کرنے والے افسران حاصل کی گئی تربیت کو صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں گے۔انہون نے ہدایت کی کہ افسران کو محنت لگن ایمانداری اور شفافیت کے رہنما اصولوں پر کاربند رہتے ہوئےقواعد و ضوابط اور رولز آف بزنس کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔پشین (آئی این پی) چیف سیکرٹری بلوچستان عزیز احمد عقیلی نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر پشین کی انتظامیہ کو متحرک اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی کی نگرانی میں انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں ڈب کراس، نیلئی اور بٹے زئی پر ندی کا راستہ کلیئر کر کے کلی صاحب جان پُل سے منقطع ہونیوالا زمینی رابطہ بحال کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں ندی نالوں میں پانی کے بہا¶ میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشین میں فی الحال صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ میں انتظامیہ کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ پشین اور انکے اطراف میں ندی نالوں میں پانی کے بہا¶ کی مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی اور بارشوں سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی ٹیمیں بھی تعینات کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے میونسپل کارپوریشن نے تیز بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب کے لیے مکمل مشیری فعال کر دی ہے۔


