وڈھ تنازعہ، مصالحتی وفدسے مکمل اختیار کیلئے ایک ہفتے کا ٹائم مانگ لیا ، سردار اختر مینگل

وڈھ /کوئٹہ(یو این اے ) بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وڈھ معاملے پر نواب اسلم رئیسانی اور حاجی لشکری رئیسانی کا مشکور ہوں اور دل سے عزت کرتا ہوں انہوں نے وڈھ معاملہ پر سب سے پہلے بلوچی روایت کے مطابق پہلا قدم اٹھایا ہے سردار اختر مینگل نے کہا کہ نواب اسلم رئیسانی اور حاجی لشکری رئیسانی سمیت مصالحتی وفد سے وڈھ مسلئے کیلئے ایک ہفتہ کا ٹائم مانگ لیاہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے باجوڑ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے سردار اختر مینگل نے کارکنوں کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت بھی کی ہے باجوڑ دھماکہ میں زخمیوں کی جلدصحت یابی کےلئے دعا گو ہیں ہوں ان خیالات کا اظہا انہوں نے وڈھ مینگل کوٹ سے خبر رساں ادارے یو این اے سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار اختر مینگل نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور حملے میں شہید افراد کے لواحقین اور پوری جمعیت علما اسلام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں سردار اختر مینگل نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے زخمی کارکنان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمی پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے باجوڑ میں جمعیت علما اسلام کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے خاندانوں اور جے یو آئی سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں