پنجگور، آن لائن کلاسز کیخلاف بلوچ طلباء کی احتجاجی ریلی

پنجگور: آن لائن کلاسز کیخلاف بلوچ طلباء کی احتجاجی ریلی تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے ملک بھر کی جامعات میں آن لائن کلاسز کیخلاف پنجگور میں بلوچ طلبہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بجلی اور نیٹ کی سہولت موجود ہی نہیں تو ایسی صورتحال میں آن لائن کلاسز کا انعقاد ممکن ہی نہیں، روز اول سے بلوچستان پر اسلام آباد کے فیصلے مسلط کیے جارہے ہیں، ایچ ای سی کا کوئی بھی روول بلوچستان کے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ حالیہ فیصلہ بھی بلوچستان کے طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں