حکمرانوں نے بلوچستا ن کو لاوارث بنادیا کوئی پوچھنے والانہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکمرانوں نے بلوچستا ن کو لاوارث بنادیا کوئی پوچھنے والانہیں عوام کے بنیادی حقوق غصب کیا جارہے ہیں کرپشن کا بازار گرم ہے ہر طرف اندھیرنگری،بدعنوانی،بدامنی،اقرباء پروری ہے رہی سی کسرکرونا،ٹڈی دل نے نکال دیا حکومت نے عوام کو ان کی حالت پرچھوڑ دیا ہے حکومتی سطح پر قرضوں کا حصول،دستاویزات میں ترقی وخوشحالی کاسفر شروع ہے مگر عملی میدان میں کچھ نہیں جو باعث شرم وتباہی کا راستہ ہے۔قوموں نے اپنے عوام،تعلیم وصحت پر خرچ کرکے سرخرو ہوئے مگر ہمارے حکمرانوں نے ذات پر خرچ کرکے بنک بیلنس بڑھادیے۔حکومت بجٹ میں غریبوں کے حالت بدلنے،ترقی وخوشحالی بلخصوص تعلیم کو خاص توجہ دیں۔بے عمل وخالی خولی اعلانات کے بجائے عملی طور پر اخلاص کیساتھ عوام کی حالت بدلنے کیلئے کام وفیصلے کیے جائیں انہوں نے کہا کہ آٹھویں ترمیم کے بعد بھی اہل بلوچستان کی حالت نہیں بدلی اس لیے کے عوام پر خرچ کرنے والاکوئی نہیں۔ اہل بلوچستان کو فاق سے بھی گلہ ہے اور اپنے منتخب نمائندوں،حکومتوں سے بھی گلہ ہے کہ یہاں عوام کو منصوبہ بندی سے پسماندہ رکھا گیا ہے تعلیمی اداروں میں تعلیم اور صحت کے اداروں میں علاج نہیں۔وسائل سے مالامال زرعی بلوچستان میں بدعنوانی،حکومتی غفلت کی وجہ سے آج ہر طرف بھوک وافلاس،پریشانی،بے روزگاری اور بدامنی ہیں ہر فردپریشان ہیں یہ سب حکمرانوں کی وجہ سے ہے بدقسمتی سے الیکشن کے دنوں میں عوام سے خوشنماوعدے تو کیے جاتے ہیں مگر الیکشن کے بعد عوام اور منتخب نمائندوں کا رابطہ ختم ہوجاتا ہے۔بلوچستان میں حالیہ کرونالاک ڈاؤن کے دوران کروڑوں فنڈزآگیے مگر کمزور،غریب مستحق عوام آج بھی دووقت کے کھانے کیلئے پریشا ن ہیں ہم بلوچستان کو دیانت دار حقیقی قیادت وحکومت فراہم کرکے مسائل وپریشانیوں سے نجات دلانا چاہتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل اور لٹیروں سے نجات ملیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں