کوئٹہ، چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چینی قیمتوں میں استحکام نہ آسکاتفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف مارکیٹوں میں 50 کلو چینی کا تھیلے کی قیمت 3930 تک جا پہنچی ہے جبکہ شہر کے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 80 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے اس کے علاوہ دکانوں میں چینی کی قیمت88سے 90روپے تک جا پہنچی ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مہنگائی کو قابو میں لانے اور ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کرنے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں