وزیراعلیٰ بلوچستان کی پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار وں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زرغون آباد تھانے کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار وں پر فائرنگ کے واقعہ کی مزمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے تخریب کار کارروائی میں دو پولیس اہلکاروں کی قتل پر افسو س کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نےواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ہمارے بچوں کے صحتمند مستقبل کے خلاف مزموم سازش ہے ۔ پاکستان دشمن اپنےعزائم کی تکمیل کے لیےپولیو مہم ناکام بنانا چاہتے ہیں۔پولیو مہم کے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور سماج دشمن عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنایا جائیگا۔وزیراعلیٰنے آئی جی پولیس کو ہدایت ددیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے زریعہ اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔


