حب ہاﺅسنگ اسکیمات کریش پلانٹس ، پولٹری فارمز پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری

حب (نمائندہ نتخاب )ضلع کونسل حب کاتعارفی اجلاس چیئرمین ضلع کونسل حب محمد ابراہیم دودا کے زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کمال محمد حسنی نے کنوینر کے فرآئض سرانجام دیے اجلاس میں ضلع کونسل حب کی آمدنی بڑھانے کیلئے ضلع کونسل اراکین نے کریش پلانٹ موبائل ٹاوروں پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق تجاویز پیش کیں یونین کونسل ڈام سونمیانی کی اراضیات سٹلمنٹ سے متعلق اقلیتی رکن نند لعل نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حب کی تحصیل سونمیانی ڈام میں اراضیات کی سٹلمنٹ کا طریقہ کار غلط ہے ہم اسکو مسترد کرتے ہیں ضلع کونسل کے اراکین نے متفقہ رائے قراردادمنظورکیااجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ابراہیم دودانے بتایا کہ حب ایک صنعتی ضلع ہے سندھ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے لوگ روزگار کے حصول کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں ضلع حب کے عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے بلدیاتی نظام کے ذریعے مقامی لوگوں کے بنیادی مسائل حل کی جانب جلد یہاں کے لوگ پیشرفت دیکھیں گے یہاں کے لوگوں کے روزگاراورحقوق کا تحفظ سٹیزن ایکٹ کے تحت کیا جائیگاسنئیر صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں اصلاحات کرکے مضبوط بلدیاتی سیٹ اپ بلوچستان کے عوام کو دیا ہے ضلع حب کے عوام کی امنگوں کے مطابق ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائیگااورحلقے کے لوگوں دادرسی ہرفورم پر کی جائیگی۔انھوں نے بتایا کہ حب نیا ضلع ہے لہٰذا جو بنیادی ضروریات ہیں انہیں پورا کرنے کے حوالے سے معاملات آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھے خاص طور پر ضلع کونسل حب کے ذرائع آمدن پیدا کرنا انھوں نے بتایا کہ ضلع کونسل حب کی حدود میں ہاﺅسنگ اسکیمات ٹول ٹیکس،ٹریڈ لائنس ،موبائل ٹاورز ،کریش پلانٹس ،پولٹری فارمز ،فش ملز اور انڈسٹریز پر ٹیکسز کے نفاذ کی ممبران نے منظوری ہے اسکے علاوہ منقولہ وغیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات اور منتقلی ریونیو وسیٹلمنٹ ریکارڈ اور اس سے حاصل ہونے والے 2فیصد ریونیو کی ضلع کونسل کو منتقلی اور رجسٹریشن فیس سمیت صوبائی حکومت کی PSDPمنصوبوں کی نگرانی سالانہ ترقیاتی اسکیمات کےلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے رابطہ اور ضلع کونسل حب کو گاڑیوں اور دیگر مشینری کی خریداری کے حوالے سے مختلف اُمور زیر غور لائے گئے انھوں نے کہاکہ سونمیانی وندر میں سیٹلمنٹ کے جاری کام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے اور اسکے خلاف تمام ممبران نے قرار داد منظور کرتے ہوئے سیٹلمنٹ کے جاری کام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہاکہ یہاں پر اراضیات کے معاملے کافی حساس نوعیت کے ہیں اور سیٹلمنٹ اسٹاف اسوقت جس طریقہ سے کام کر رہا ہے اس سے نہ صرف منتخب عوامی نمائندے بلکہ یہاں مقامی باشندے بھی مطمئین نہیں ہیں انھوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہر فورم چاہئے وہ حکومتی سطح پر علاقے سے منتخب ایم پی اے ،ایم این اے کے علم میں معاملات کو لایا جائےگایا پھر کورٹ کچری ہو ضلع کونسل ہر سطح پر آواز بلند کرے گی اور مقامیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے انھوں نے کہا کہ جہاں بھی علاقے کے مفاد ات اور عوام کے حقوق کے حوالے سے زیادتی ہو گی یی ہاﺅس اپنے عوام کا ساتھ دے گی ابراہیم دودا نے کہاکہ مسائل کافی زیادہ ہیں اور وسائل کی کمی ہے لیکن ہم مایوس ہرگز نہیں ہیں اور اس سلسلے میںبھوتانی برادران نے ہمیشہ اور ہر وقت ہماری حوصلہ افزائی کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور وسائل بھی مہیا کئے ہیں انھوں نے بتایا کہ آئندہ اجلاس میں مختلف ضلعی محکموں کے افسران کو بھی مدعو کیا جائیگا تاکہ جو مسائل ضلعی افسرا کی توسط سے عوام کے جو مسائل حل ہوسکتے ہیں انہیں فوری طور پر حل کیا جائے اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل حب کمال خان محمد حسنی نے کہا کہ وہ بھوتانی برادران کی سرپرستی میں علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے انھوں نے کہاکہ حب اور ساکران میں لاءاینڈ آرڈر کے مسائل ہیں یہ ہاﺅس ان کے حل کےلئے بھی بھر پور کردار اداگا اور بالخصوص چوری ڈکیتی وارداتوں پر عوام میں جو تشویش پائی جارہی ہے اس پر بالا پولیس افسران سے مل کر ان مسائل پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی اجلاس میں ممبران انیس اکبر لاسی ،قادر بخش ،عبدالعزیز ،جاوید جمالی ،رسول بخش ،نند لعل ،احمد خان جمالی ،وڈیرہ فیض محمد خدرانی ،محمد سلیم ،عبدالواحد ،محمد یاسین ،خان زادی ،ساجدہ سمیت دیگر ممبران اور افسران شریک تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں