نواب جنگیز مری و میر محبت خان مری بغل گیر،بجارانی و گزینی رنجش ختم

کوہلو:مری قبائل کے ذیلی شاخ بجارانی اور گزینی کے درمیان قائم دیرینہ رنجش کا تصفیہ،مری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیز مری میڑھ لے کر قبائلی رہنما و سابق سینیٹر میر محبت خان مری کے گھر گئے جہاں پر مری قبیلے کے ذیلی شاخوں کے سربراہان، سرٹکریوں سمیت سرکردہ افراد اور عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی نواب جنگیز مری اور سابق سینیٹر میر محبت خان مری آپس میں بغل گیر ہوکر شیر وشکر ہوگئے تفصیلات کے مطابق مری قبیلے کے ذیلی شاخوں بجارانی اور گزینی کے درمیان دہائیوں سے قائم دیرینہ رنجش کا تصفیہ مری قبائل کے ہزاروں افراد کی موجودگی میں ہوا نواب جنگیز مری اور سابق سینیٹر میر محبت خان مری آپس میں بغل گیر ہوکر شیر وشکر ہوئے اس موقع پر چیف آف مری وڈیرہ خیر محمد راہزن مری، چیف آف بجارانی وڈیرہ شاہنواز مری، چیف آف زرکون سردار عبدالرشید زرکون، میر اسماعیل مری، میر قیوم مری، حاجی میر بہار خان، صاحبزادہ سید عثمان شاہ، وڈیرہ جعفر خان پوادی، وڈیرہ میروخان پوادی، وڈیرہ محمد جان پوادی، میر باز محمد مری، ڈاکٹر خالد مری، ایڈوکیٹ میر عطااللہ مری، سردار انعام بخش زرکون، ملک غلام بخش پوادی، ملک خدا بخش پوادی، میر اسلم فاروق مری، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جمعہ خان زرکون، وڈیرہ میرو خان کلوانی، وڈیرہ سلیمان پیردادانی، وڈیرہ شیردل پیردادانی، حاجی کمالہان پیردادانی، ملک روز محمد ناہڑ،علی مرتضی مری، میر غلام قادر مری، میر فیض محمد مری، میر نعمت مری، میر محراب مری، وڈیرہ میر حاجی مری، وڈیرہ سفر خان مری، وڈیرہ بیورغ مری،وڈیرہ کنگر خان کنگرانی، میر مڑزیحان مری، میر شہزاد مری، میر شمشیر مری، وڈیرہ داد علی قیصرانی، وڈیرہ کتال قیصرانی، وڈیرہ عنایت اللہ کنگرانی، وڈیرہ نواز کنگرانی، حاجی حضور بخش کنگرانی، وڈیرہ نوازشریف پوادی، حاجی بنگل خان ناہڑ، ملک منظور شاہیجہ، وڈیرہ کریم شاہیجہ، حاجی عبداللہ خان سالارانی، روزی خان مری سمیت مری،زرکون اور کھیتران قوم کے سرٹکری، سرکردہ رہنماں اور عمائدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود تھے اس موقع پر نواب جنگیز مری کا کہنا تھا کہ آج کا دن مری قبیلے کی تاریخ کا اہم دن ہے آج سے ہی ہم ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہمیں ساتھ مل کر مری قوم اور علاقے کے فلاح و بہبود کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نیکہا کہ ایک عرصے تک غلط فہمی کی بنیاد پر رنجشیں قائم تھی جو آج خوش اسلوبی سے حل ہوگئیجو کہ خوش آئند قدم ہے سابق سینیٹر میر محبت خان مری اور قبائلی رہنما حاجی میر بہار خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مری قوم اور علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے آواز اٹھائی ہے علاقے میں امن وامان کی بحالی کے لئے مری قوم کے سینکڑوں افراد نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے آج علاقے میں امن کی فضا قائم ہے۔ تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے حصول کے لئے ہمیں مل کر اقدامات کرنے چاہیے مری قوم کا ہر بچہ علم کی شمع سے منور ہو ہر گھر میں سرکاری ملازمت کی فراہمی ان کا دیرینہ خواب ہے جسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا چمالنگ پروگرام نے مری قوم کی تقدیر بدل دی کوہلو کے سینکڑوں طلبا و طالبات جنہوں نے اس پروگرام کی توسط سے ملک کے اعلی تعلیمی ادروں میں تعلیم حاصل کی ہے اور اس وقت اچھے عہدوں پر تعینات ہیں گیس و تیل کی تلاش جاری ہے گیس اور تیل کی دریافت سے مری قوم کی تقدیر بدل جائیگی روزگار کی نئی راہیں کھلے گے انہوں نیکہا کہ آج مری قوم نے ترقی وخوشحالی کی جانب قدم بڑھایا ہے جو کہ خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مری قوم کے سینکڑوں افراد نے جانوں کے نذرانے پیش کئے آج امن کی فضا میں ہم سانس لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں