عمران خان کو بڑا ریلیف،توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ کالعدم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک بار پھر درخواستیں سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سنایا کہ سیشن کورٹ دوبارہ فریقین کو سن کر قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرے۔ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔تاہم ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ہمایوں دلاور ہی کیس کی سماعت کریں گے۔
Load/Hide Comments


