بر قی لائنوں کی مرمت، کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں5اگست کو مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، سرینا اور سٹی فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرسے 5اگست اور 6اگست کو صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی ۔اسی طرح 6اگست سے 8اگست تک روزانہ صبح10بجے سے سہ پہر 3بجے تک مختلف گرڈاسٹیشنوںسے بجلی بند رہے گی جن میںکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازار، ملک پلانٹ،جناح روڈ، بروری روڈ، جناح ٹاون، نواںکلی، اولڈسمنگلی، عالم خان، انٹرکنیکٹر، مالک، مرک فیکٹری، ایف سی فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون،سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، جڑسا، واسا، غازی، اولڈلیاقت بازار، اولڈاور نیوجان محمدروڈ، سریاب کالونی،خیر بخش مری، سرکی روڈ، اے ون سٹی،سمنگلی ایکسپریس، کرانی انڈسٹریل فیڈرنیز مری آبادگرڈاسٹیشن کے کاسی ون، کاسی ٹو، مری آباد،سید آباد،طوغی روڈ،اسٹاف کالج، سدرن کمانڈ، نیو ایم ای ایس، لیاقت بازار، سٹی ،گلستان ،نارکوٹکس اور سرینافیڈرزاور شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ایئرپورٹ روڈ،ادیان،کڈنی، داریم،خروٹ اباد، ویسٹرن بائی پاس، چشمہ، عمر، تکاتو، واسا، پی اے ایف شیخ ماندہ ،جبل نورفیڈروںکی بجلی معطل رہے گی ۔ اسی طرح220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے ایف جی ایس، بن یامین شاہین اسٹیل، کیو ایس سیمنٹ، اولڈاورنیومیاں غنڈی، غازی اسٹیل، عاصم آباد، پشتون آبادایکسپریس، اولڈاورنیو پشتون آباد،شموزئی، راڈار، کمبیلا،واسا، شیخ زید، سریاب مل، سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس،نواںکلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز فیڈروںسے 6اگست سے 8اگست تک (روزانہ) صبح11بجے سے شام 4بجے تک بجلی بند رہے گی۔ علاوہ ازیں 5اگست کو انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شوکت فیڈرسے صبح7بجے سے دن 11بجے تک بجلی بندہوگی۔دریں اثناء132KVٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں 5اگست کو تربت، مند، تمپ اور ہوشاب گرڈاسٹیشنوںسے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ 6اگست کو تربت اور تمپ گرڈاسٹیشنوںسے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بند ش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں