خضدار میں صنفی تشدد کی قانونی سطح پر روک تھام و حفاظتی اقدامات کے عنوان سے سیمینار

خضدار (این این آئی) ویمن کرائسز سینٹر خضدار ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے "صنفی تشدد کی قانونی سطح پر روک تھام و حفاظتی اقدامات” کے عنوان سے ایک سیمینار پبلک ہیلتھ اسکول نرسنگ ہال خضدار میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خاص ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ تھے جب کہ اس سیمینار میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی سوشل ایکٹوسٹ ایڈووکیٹ سلمہ حسنی میڈم روبینہ شاہوانی میڈم کلثوم سعدیہ حیات و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو عزت و احترام دینے سے ہی معاشرے میں نا ہموار سلسلوں اور ناانصافیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے خواتین کو صنفی تشدد اور مختلف رویوں کا سامنا ہے اس سے نہ صرف معاشرے میں ہگاڑ پیدا ہوتا ہے بلکہ گھریلو زندگی بھی اجیرن ہوکر رہ جاتی ہے۔ اسلامی تعلیمات اور علاقائی روایات و اقدار پر عمل کیاجائے تو خواتین کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور ناانصافی کا سامنا نہیں کرنا پڑسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی ’گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2023‘ میں پاکستان کو 146 ممالک میں سے 142ویں درجے پر رکھا گیا ہے جبکہ صنفی مساوات کی شرح 57.5 فیصد ہے۔ ہم ایک اسلامی معاشرے میں رہتے ہیں اسلام نے خواتین کی عزت و حیثیت میں کہین بھی کوئی کمی نہیں لائی ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیراہ ہوکر خواتین کے حقوق کو تحفظ دیا جاسکتا اور صنفی تشدد کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے اس کے لئے ہمیں اس سوچ کو ابھار دینا ہوگا کہ جس سے خواتین پر تشدد کا کوئی سوچے بھی نہیں۔ سیمینار کے موقع پر صنفی تشدد کے روک تھام کے سلسلے میں ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا اور شجر کاری کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں